پا ک وبھارت مذاکرات ؛ شرائط سامنے آگئیں

sushma swraj
Avatar WebDesk 2 , مارچ 15, 2019

ھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ اس وقت ہی بات چیت کے لیے تیار ہیں اگر پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرے کیونکہ مذاکرات اور دہشتگردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

 سشما سوراج نے کہا کہ او آئی سی میں مہمان خصوصی بن کر بھارت نے پچاس سال قبل پاکستان کے ہاتھوں بے عزتی کا بدلہ لیا ہے، 1969میں پاکستان کے احتجاج کے بعد بھات کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دے کر بے عزتی کی گئی اس وقت بھارت اجلاس کے مقام تک پہنچ چکا تھالیکن آج پچاس سال بعد بھارت کو عزت سے نوازا گیاجب کہ پاکستانی نشست خالی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بڑی سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں،اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، اگر وہ اتنے ہی سخی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کر دیں، دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے سخی ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.