آسٹریلوی دہشت گرد عدالت میں پیش

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 16, 2019

 نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کے روز مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

دائیں بازو کا سفید فام نسل پرست 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے جس کو ہتھکڑی لگا کر کرائسٹ چرچ عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق دہشتگرد پر قتل کے الزامات عائد ہیں جب کہ دیگر الزامات میں دہشت گرد کو  مزید تحقیقات کے بعد چارج کیا جائے گا۔سماعت کے دوران ملزم برینٹن ٹیرینٹ بے حسی سے بیٹھا رہا اور ندامت کے بجائے احمقانہ انداز میں مسکراتا رہا جب کہ اس نے ضمانت کے لیے بھی کوئی درخواست نہیں کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر دیا گیا ہے جس کے بعد دہشت گرد کو ساؤتھ آئس لینڈ شہر کے ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کےمطابق دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ مقامی گن کلب کارکن تھا جہاں وہ ہتھیار چلانے کی مشق کرتا رہا۔آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن کے مختلف ممالک میں دوروں کی تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے بلغاریہ کے حکا کا کہنا ہےکہ برینٹن نے 4 ماہ پہلے مشرقی یورپ کا دورہ کیا تھا جب کہ دہشت گرد نے پاکستان کا دورہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز برینٹن ٹیرینٹ نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں  نماز جمعہ کے دوران گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.