آسٹریلوی سینیٹرکوزہراگلنے پرانڈا پڑگیا

ferecer
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

 تعصب پسند آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے نے پر نوجوان نے سرپر انڈا دے مارا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک تقریب کے دوران آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا ذمہ دار نیوزی لینڈ کے مسلم مہاجرین کو ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی کا بڑھنا خوف اور دہشت بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے حملے ہورہے ہیں لہٰذا نیوزی لینڈ کو اپنی ویزا پالیسی تبدیل کرنی چاہیے۔

سینیٹر کی گفتگو کے دوران ہی اس کی پشت پر کھڑے ایک نوجوان نے فریزر کے سر پر انڈادے مارا جس پر سینیٹر طیش میں آگئے اور نوجوان کو زور دار تھپڑ رسید کردیا تاہم موقع پر موجود افراد نے نوجوان کو مزید تشدد سے بچالیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.