کرائسٹ چرچ دہشتگردی:صحافی ٹرمپ پر برس پڑے

endrecen
Avatar WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی کھل کر مذمت نہ کرنے پر ممتاز صحافی اور ٹی وی شو میزبان اینڈرسن کوپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے۔

امریکی نیوز چینل سی این این پر اپنے شو میں اینڈرسن کوپر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتے حملہ آور کے منشور سے اس کے دہشت گرد عزائم اور اقدامات واضح طور پر عیاں ہیں جس کے مطابق سفید فام نسل کو مسلمانوں سے خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس سین برنینڈنو حملے کے فوری بعد ٹرمپ نے اسے انتہاپسند اسلامک دہشت گردی قرار دیا تھا اور مسلمانوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوزی لینڈ حملے کو دہشت گردانہ حملہ نہ کہنے پر ٹی وی میزبان نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  دہشت گردی کو دہشتگردی کہے بغیر مذمت منافقت ہے اور اس حملے کو دہشت گردی نہ قرار دینا جاں بحق مسلمانوں کی توہین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو ایسا ہی ہے کہ ہم کہیں کہ جیسے کوئی کسی قدرتی آفت کے نتیجے میں جان کھو بیٹھا ہو۔

امریکی صحافی نے سفید فام قومیت پرستی کے وجود کو تسلیم کرنے اور اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔



khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.