Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

آسٹریلوی شہری کا اظہار یکجہتی کا منفرد انداز

anees akhtar

Published

on

austerlia

ایک آسٹریلوی شہری نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں سمیت 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

حملہ آور کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے ہوئی جسے آج نیوزی لینڈ کی عدالت میں پیش کر کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ دنیا بھر سے حملے کے حوالے سے مذمتی بیانات اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایسے میں ایک آسٹریلوی شہری نے بھی منفرد انداز میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ آسٹریلوی شہری لیچ ڈرومونڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں واضح طور پر آذان کے کلمات سنے جا سکتے ہیں۔

لیچ ڈرومونڈ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ہوں، اور اپنے گھر میں غروب آفتاب کے وقت آذان کی ریکاڑنگ چلا رہا ہوں۔

آسٹریلوی شہری نے مزید کہا کہ میں کوئی مذہبی شخص نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے عمل کو برا نہیں جانا جائے گا، یہ میرا اظہار یکجہتی ہے۔

انٹرنیشنل

اسرائیل کا غزہ پر حملہ

anees akhtar

Published

on

 اسرائیل کی صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے داخلی سلامتی کی ایجنسی کی عمارت کو تباہ کردیا جبکہ ایک انشورنس کمپنی کی 5 منزلہ بلڈنگ پر بھی بم برسائے ہیں۔

اسرائیلی آرمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر ہونے کے جواب میں حماس کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ اس راکٹ حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے تھے۔

فلسطین کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قابض افواج نے غزہ میں بمباری شروع کردی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں المنتظم انشورنس کمپنی کی 5 منزلہ بلڈنگ پر بم برسائے ہیں

علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اندرونی سکیورٹی کے زیر استعمال بلڈنگ کو بمباری کرکے تباہ کردیا 

Continue Reading

انٹرنیشنل

ٹرمپ نے اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم کر لیا

anees akhtar

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولان ہائٹس کے علاقے پر اسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران دستخط کیے،اس اقدام نے امریکا کی پالیسی کو نصف صدی سے زائد عرصے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

نیتن یاہو نے گولان ہائٹس پر حاکمیت تسلیم کروانےکے لیے کئی مہینوں سے کوشش کرتے رہے ہیں اور انتخابات سے چند ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام سے انہیں سیاسی تقویت ملی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد واشنگٹن کا دورہ مختصر کررہے ہیں۔

بنجمن نیتن یاہو گزشتہ روز اسرائیل کے 3 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے، دورے کے دوران انہوں نے امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کی پالیسی کانفرنس سے خطاب کرنا تھا اور وائٹ ہاؤس میں عشائیے میں شرکت کرنی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئ ٹوئٹ میں کہا تھا ’52 سال بعد وقت آگیا کہ واشنگٹن مکمل طور پر گولان ہائیٹس پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کر لے جو اسٹریٹجک اور سیکیورٹی کے تناظر میں اسرائیل اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے‘

Continue Reading

انٹرنیشنل

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

Rashid Saeed

Published

on

american flag

امریکا نے اسٹرٹیجک اہمیت کی حامل بندرگاہوں کے حصول کے لیے عمان کے ساتھ ایک ڈیل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عمان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کر دی گئی کہ امریکا کو اب الدقم اور صلالہ کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہے۔

بیان کے مطابق اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے سلامتی سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان بند رگا ہوں کے حصول کے نتیجے میں امریکی افواج کی خلیج کے خطے میں رسائی بہتر ہو گی کیونکہ اب اس کے بڑے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے ہو کر وہاں پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان7 منٹ ago

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

پاکستان11 منٹ ago

شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

پاکستان26 منٹ ago

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹرنیشنل57 منٹ ago

اسرائیل کا غزہ پر حملہ

پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان کی ہار کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف آف آرمی سٹاف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

پاکستان1 گھنٹہ ago

میڈیا کو درپیش بحران کا جلدخاتمہ کریں گے

کھیل1 گھنٹہ ago

سرفرازاحمد نے جیت کا جشن کیسے منایا

انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

ٹرمپ نے اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم کر لیا

پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کا بچنابہت مشکل ہے:نجم سیٹھی

پاکستان2 گھنٹے ago

عدالتی فیصلوں سے پہلے فیصلہ سنانا بند کریں

پاکستان2 گھنٹے ago

احتساب کے اداروں سے اعلان لاتعلقی

پاکستان2 گھنٹے ago

یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے

پاکستان2 گھنٹے ago

آئی ایم ایف کے نئےمشن چیف کی پاکستان آمد

شوبز2 گھنٹے ago

وویک اوبرائے کی ایشوریہ سے دوری کی وجہ سامنے آگئی

nawaz maryam and captain
پاکستان10 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

superem court
پاکستان10 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

asif ghafoor
پاکستان13 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

najam sethi
کھیل10 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

amrood
صحت13 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

PMLN worker
پاکستان11 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

صحت10 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

supreme court
پاکستان9 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

کھیل3 گھنٹے ago

غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی لڑکی لے اڑا

imran ismail
پاکستان10 گھنٹے ago

گورنر سندھ کا دل ہلا دینے والا بیان سامنے آگیا

پاکستان4 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کا بچنابہت مشکل ہے:نجم سیٹھی

child mother
پاکستان13 گھنٹے ago

بچے سے پستول چل گیا، گولی سے ماں جاں بحق

khursheed shah
پاکستان11 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

نامعلوم شخص کی مسجد کو نظرآتش کرنے کی کوشش

مقبول خبریں