نیوزی لینڈ حملہ آورکی حمایت کرنے والا شخص گرفتار

british arrest
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

برطانیہ میں سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ حملہ آور کی حمایت کرنے والا 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اولڈہیم سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ حملہ آور کی حمایت میں پوسٹ ڈالی تھی۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت مشکل وقت ہے، نیوزی لینڈ اور دنیا بھر میں لوگ صدمے کا شکار ہیں، اس وقت میں ہم ایک برادری کی طرح سب ساتھ کھڑے ہیں، کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا ہم اس کے خلاف فوری کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے میں 50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.