روم، تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 45 افراد ہلاک

bote
Avatar WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

بحیرہ روم میں اسپین جانے والے تارکین  وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 21 کو زندہ بچا لیا گیا۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق بحیرہ روم کے اندر اطالوی سمندری حدود میں اسپین جانے کی کوشش کرنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 66 افراد سوار  تھے۔ حادثہ کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ21 کو زندہ بچا لیا گیا۔ تارکین مراکش کے راستے اسپین جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بحیرہ روم  میں 2300 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.