چین کی مسعود اظہرکے معاملہ پرمذاکرات کی پیشکش

china
Avatar WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

چین نے مسعود اظہر کے معاملے پر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مسعود اظہر کے معاملے پر بھارت سمیت تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کرنے کے معاملے پر غور کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ اس معاملے پر مشترکہ مشاورت کے ساتھ مرتب کیا گیا کوئی طویل المدتی پلان ہی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چین کو امید ہے کہ سلامتی کونسل کی ذیلی کمیٹی کے اقدامات علاقائی سلامتی کے تحفظ اور کشیدہ صورتحال میں کمی کیلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کا یہ معاملہ تقریباً نو ماہ کے لیے لٹک کر رہ گیا ہے۔ ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ یہی تینوں ملک امریکہ، برطانیہ اور فرانس ایک اور ایسی ہی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.