او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

o i c
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملوں کے واقعے پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبان ترکی کرے گا اور استنبول میں 22 مارچ کو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کرائسٹ چرچ واقعے پر غور ہوگا جب کہ اجلاس میں اسلامو فوبیا کی وجوہات اور اس کے بھیانک نتائج کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔

ترکی نے تنظیم کے تمام رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں متعلقہ وزیر شرکت یقینی بنائیں۔

پاکستان نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی ترکی کو یقین دہانی کرادی، پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.