نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تلاوت کرنے والی شخصیت کون،جانئے

 نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا ۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار تلاوت کلام پاک کرنے کا اعزاز مولانا نظام الحق تھانوی کو حاصل ہوا۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔کیوی پارلیمنٹ کے تمام اراکین نے احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر قرآن کریم کی تلاوت کی۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار اللہ کا کلام سنانے کا شرف مولانا نظام الحق تھانوی کو حاصل ہوا۔ مولانا نظام الحق تھانوی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر نیوزی لینڈ میں مقیم ہیں۔