یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرزکوبند کیوں کیا،رپورٹ آگئی

برسلز میں بم کی اطلاع کے باعث یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کو بند کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم فون کال کے ذریعہ یورپی یونین کی ایک کمپنی میں بم کی اطلاع دی گئی جس کے بعد یورپی یونین کے ہیڈزکوارٹرز کو خالی کروا لیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا ہے، تاہم یورپی ہیڈ کوارٹرز کو جانے والے تمام راستے سیل کر کے تفصیلی آپریشن کیا جا رہا ہے۔