امریکا میں بارش اور طوفان نے تباہی مچادی، 8 افراد ہلاک

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکا کی جنوبی ریاستوں ٹیکساس، آرکناس، لوزینا اور جارجیا میں بارشوں نے سیلابی صورت حال اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ہوئیں یا پھر اچانک آنے والے سیلاب کے سبب ہلاکتیں ہوئیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں فرینکلن نامی قصبہ ٹورنادو سے تباہ ہوگیا، اسی طرح ریاست میسیسپی کے ہیملٹن نامی چھوٹے سے شہر میں طوفانی ہواؤں کے باعث درجنوں گھر زمیں بوس ہوگئے۔