مودی ووٹ کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں:محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ووٹ لینے کے لیے بالا کوٹ حملہ جیسا ڈرامہ دوبارہ رچا سکتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے بی جےپی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کیلئے بالاکوٹ جیسا حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سرینگر میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے پہلےسماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،اس کےبعد بالاکوٹ حملے کا ڈرامہ رچایا، اب ان کو الیکشن کے پہلے مرحلے میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ جس قسم کا احساس عدم تحفظ لوگوں میں پیدا کیا جارہا ہے ایسا لگتا ہے وہ پاکستان پر بالاکوٹ جیسا دوسرا حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں،تاکہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انکو ووٹ حاصل ہوں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept