امریکہ نے پاکستان کوخوشخبری سنا دی

انگریزی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ امریکہ نے پاکستان کا نام نیشنل سیکیورٹی تھریٹ سے خارج کر دیاہے ۔

 رپورٹ میں کہا گیاہے کہ امریکہ قونصل برائے خارجہ امور نے پاکستان کا نام نیشنل سیکیورٹی تھریٹ سے نکالا ہے ،اس فہرست میں ان ممالک کے نام شامل کیے جاتے ہیں جو کہ امریکہ کے تھینک ٹینک کے نظر یے میں قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہوتے ہیں تاہم امریکی تھینک ٹینک کے مطابق اب پاکستان امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں ہے ۔

نجی انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان کو نیشنل سیکیورٹی تھریٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیاہے ۔