Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

مصری عالم کا فتویٰ ، شوہر بیوی کے قدموں میں

WebDesk 1

Published

on

جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے فتویٰ دیا کہ ناراض بیوی کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا، جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا اور جامعہ الازھر کے الشریعہ کالج کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب نے فتوے کو مسترد کردیا۔ جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے ایک ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹریو میں کہا کہ جب تک بیوی ناراض رہے گی اس کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا، جنت میں جانے کے لیے شوہرکوبیوی کی خوشنودی حاصل کرنا ضروری ہے۔

مرد اس وقت تک جنت میں نہیں جائے گا جب تک اس کے اخلاق سے اس کی بیوی خوش نہ ہو، اگر بیوی ناراض ہوگی تو فرشتے اس کے شوہر پر لعنت کریں گے۔اس لیے مردوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیگمات جنت میں داخلے کا دروازہ ہیں۔الشیخ ابو بکر کے اس متنازع بیان کے سامنے آنے کے فوری بعد اس پر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آنا شروع ہوگیا، ناقدین نے کہا جامعہ الازھر کے عالم دین نے سستی شہرت کے حصول کے لیے متنازع فتویٰ صادر کیا ہے، حالانکہ اس حوالے سے قرآن کریم اور احادیث رسول میں ایسی کوئی نص قطعی موجود نہیں ہے۔

درایں اثناء جامعہ الازھر کے الشریعہ کالج کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب نے جامعہ الازھر کے عالم دین کے فتوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا زوجین کے درمیان تعلق اسلامی شریعت کا حصہ ہے اور اس حوالےسے قطعی نصوص موجود ہیں مگر دونوں کے اپنے اپنے حقوق وفرائض ہیں۔ڈاکٹر سیف رجب کا کہنا تھا حسن خلق کسی ایک کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں کی ہے، دونوں کو ایک دوسرے کی خیانت سے منع کیا گیا اور بیوی کو شوہر کی اطاعت کا حکم دیا گیا۔ انھوں نے کہا قرآن اور احادیث میں میاںبیوی کی ایک دوسرے کے ساتھ بدسلوکی پر روز محشر حساب کتاب کی بات کی گئی ہے مگر یہ بات کہیں بھی موجود نہیں کہ شوہر کی بدسلوکی سے اس پر جھنم واجب ہوگی اور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔

انٹرنیشنل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

WebDesk 1

Published

on

امریکا کی جانب سے ایران سے تیل خریدنے والے 8 ممالک کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.34 فیصد اضافے کے بعد 65.57 ڈالرفی بیرل ہوگئی، کاروبار کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت ایک موقع پر 65.92 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 2.77 فیصد اضافے سے73.96 ڈالر ہوگئی جبکہ کینیڈین کروڑ کی فی بیرل قیمت 3 فیصد اضافے سے 52.59 ڈالر پر آگئی۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل درآمد کرنے والے ممالک کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان ہے۔امریکا کے اس اقدام کا مقصد ایرانی تیل کی برآمد کو صفر کرنا ہے تاکہ حکومت کی آمدنی میں خاطر خواہ کمی کی جاسکے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کو منسوخ کردیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران نے جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جس کے بدلے اس پر عائد عالمی اقتصادی پابندیاں نرم کردی گئی تھیں۔

ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نیا معاہدہ چاہتی ہے جس میں جوہری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنے کی شرط بھی شامل ہوگی تاہم ایران اس کیلئے تیار نہیں۔ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا نے گزشتہ برس نومبر میں ایرانی معیشت کو جلا بخشنے والے اہم شعبوں جن میں توانائی، جہاز سازی، جہازرانی اور بینکنگ سیکٹرز شامل ہیں، دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں۔

تاہم ایران سے خام تیل خریدنے والے 8 اہم ممالک کو چھ ماہ کا استثنیٰ دیا گیا تاکہ وہ متبادل ذرائع سے تیل خریدنے کا انتظام کرلیں اور اچانک سے عالمی منڈی پر طلب کا دباؤ نہ پڑے، ان ممالک میں چین، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، تائیوان، ترکی، اٹلی اور یونان شامل ہیں۔ان میں سے تین ممالک یونان، اٹلی اور تائیوان نے ایران سے تیل کی خریداری بند کردی ہے تاہم دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ امریکا استثنیٰ کی مدت میں توسیع کرے جو 2 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سعودی قونصلیٹ کا ای ویزا جاری کرنیکا اعلان

WebDesk 1

Published

on

سعودی قونصلیٹ نے ہفتہ سے الیکٹرونک ویز ا جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ سعودی قونصلیٹ سے جاری پریس ریلیز میں حج و عمرہ کمپنیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ تمام پاسپورٹس جو 20اپریل 2019سے قبل وزارت حج و عمرہ کے سسٹم میں انٹری کرچکے ہیں ، سعودی قونصلیٹ میں ویریفکیشن کے لئے جمع کروائیں ،پریس ریلیز کے مطابق تمام ویزوں کو مندرجہ ذیل لنک”‘https//visa.mofa.gov,sa‘ کی مدد سے پرنٹ کیا جاسکتا ہے ۔ ان تمام ویزوں کی درخواست جو 20اپریل کے بعد انٹری کی گئی ہوں ، وہ اسی لنک پر کلک کرکے پرنٹ کرسکتے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق سسٹم خود کار طریقے سے بنیادی معلومات حاصل کریگا ، درخواست گزار بقیہ فارم پر کریگا اور الیکٹرونک ویزے کیلئے اپلائی کریگا جبکہ تصدیق کیلئے اسی لنک پر جایا جاسکتا ہے ۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

نوجوت سنگھ سدھو پرانتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد

WebDesk 1

Published

on

بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر 72 گھنٹوں کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر پابندی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے 16 اپریل کو بھارتی ریاست کاتھیار میں الیکشن مہم کے دوران مسلمان ووٹرز سے درخواست کی تھی کہ وہ نریندر مودی کے خلاف ووٹ ڈال کر انہیں شکست دیں۔ بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کل سے شروع ہورہی ہے، بھارت کی 14 ریاستوں کے 115 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بھارتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ 29 اپریل اور پانچواں 6 مئی کو ہوگا، چھٹا مرحلہ 12 مئی جبکہ ساتواں مرحلہ 19 مئی کو ہوگا۔

انتخابات میں 90 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے 8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پہلی بار ووٹ کاسٹ کریں گے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔ چند روز قبل انتخابی مہم کے دوران سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹا نمبر ون کہا تھا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان4 گھنٹے ago

سندھ کارڈ جائیداد بچانے کے لیے کھیلا جارہا ہے: فردوس عاشق

پاکستان4 گھنٹے ago

ننھی نشوہ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

کھیل4 گھنٹے ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن مقبول ہونے لگا

پاکستان4 گھنٹے ago

سینیٹر سراج الحق کا سری لنکن سفارت خانے کا دورہ، دھماکوں پر تعزیت

Rana Sana ullah
پاکستان5 گھنٹے ago

بجٹ پاس نہ ہوا تو حکومت ختم ہوجائیگی: رانا ثناءاللہ

پاکستان5 گھنٹے ago

وفاق نے مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت کی بہتری کا اعتراف کر لیا

پاکستان5 گھنٹے ago

چینی سفیر نے اسد عمر کو ’دیانت دار‘ کا لقب دے دیا

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

سعودی قونصلیٹ کا ای ویزا جاری کرنیکا اعلان

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

نوجوت سنگھ سدھو پرانتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد

پاکستان5 گھنٹے ago

پولیو ویکسین کے خلاف تمام افواہیں سازش کا حصہ ہیں:شوکت یوسفزئی

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

مودی کا بیان افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

سعودی عرب کا سوڈان کو امداد دینے کا اعلان

پاکستان5 گھنٹے ago

بلاول نے پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کیا ہے:مشیر اطلاعات فردوس عاشق

پاکستان6 گھنٹے ago

عمران خان کی ایرانی سپریم لیڈر سے اہم ملاقات

انسٹاگرام11 گھنٹے ago

ایمان علی کی چھوٹی بہن نے لو میرج کرلی (Exclusive)

justice faiz
پاکستان16 گھنٹے ago

جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار داد منظور

hamza shahbaz
پاکستان16 گھنٹے ago

نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا

انسٹاگرام14 گھنٹے ago

پانچ ڈرامے ایک ساتھ۔ ،اشعر اصغر کا منفرد ریکارڈ

شوبز14 گھنٹے ago

پہلی قسط کل نشر کی جائے گی

شوبز13 گھنٹے ago

ہمیشہ کے لئے راستے الگ

nawaz sharif
پاکستان16 گھنٹے ago

نوازشریف نے کل کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

انسٹاگرام11 گھنٹے ago

ماں کے نام اہم پیغام

ch sarwar,imran khan
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعظم اورگورنرپنجاب کل ملاقات کرینگے

china
پاکستان15 گھنٹے ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

انسٹاگرام13 گھنٹے ago

خود کشی بارے وضاحت سامنے آگئی

arif alvi
پاکستان16 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

انسٹاگرام12 گھنٹے ago

’چھلاوہ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ch sarwar
پاکستان18 گھنٹے ago

گورنرپنجاب سیاسی محاذ پرمتحرک، اہم ملاقاتیں جاری

hamza,buzdaar
پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں سیاسی دنگل کی تیاریاں زورپکڑ گئیں

ویڈیو9 گھنٹے ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو10 گھنٹے ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو14 گھنٹے ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو1 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو2 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو3 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو4 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو4 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی5 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو6 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو6 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز6 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز6 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو7 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

مقبول خبریں