لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 13 ریاستوں کی 97 نشتوں پر ووٹنگ کل ہوگی جس میں 90 کروڑ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پولنگ کا دوسرا مرحلہ 18 اپریل سے شروع ہوگا، ملک کی 13 ریاستوں کی 97 نشستوں پر عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ انتخابات میں 90کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،یہ تعداد امریکا اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

بھارت میں لوک سبھا کی 543نشستوں کے لیے مرحلہ وار انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، اب تک ایک مرحلہ ہوا جس میں دورانِ ووٹنگ پرتشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
بھارت کے ایوان زیریں کے انتخابات 7 مراحل میں ہوں گے جبکہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے 25مئی کو کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی انتخابات میں امریکی انتخابات سے 6.5ارب ڈالرز زیادہ خرچ ہورہے ہیں۔