وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

kabul
WebDesk 1 WebDesk 1 , اپریل 20, 2019

افغانستان کے درالحکومت کابل میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر حملے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق حملہ آوروں نے وزارت مواصلات اور آئی ٹی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں مقابلہ ہوا۔

حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا اور سیکیورٹی فورسز نے عمارت سے 2 ہزار سے زائد ملازمین کو بحفاظت نکالا۔ افغان وزرات داخلہ کے مطابق حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور 8 شہری زخمی ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے عمارت کو کلیئر کردیا ہے اور آپریشن میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.