یاسین ملک کی حالت تشویشناک، اسپتال داخل

yaseen malik
WebDesk 2 WebDesk 2 , اپریل 21, 2019

حریف رہنما یاسین ملک کو انتہائی تشویشناک حالت میں نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ یاسین ملک کا تحفظ قابض انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق یاسین ملک بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی غیر قانونی حراست میں 10 اپریل سے بھوک ہڑتال پر تھے۔

ان کے خاندانی ذرائع نے یاسین ملک کی طبیعت بگڑنے اور نئی کے اسپتال منتقلی کی تصدیق کی اور کہا کہ گھر والوں کو 4 روز بعد ان کی طبیعت کی خرابی کا بتایا گیا ہے۔

حریت قیادت نے یاسین ملک کی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.