بی جے پی ایک بار پھر تنقید کے نشانے پر

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 15, 2019

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور انکے چیلوں نے ہمیشہ پاکستان مخالف بات کرکے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی سازشیں کی ہیں مگریہ سب کچھ اب سامنے آرہا ہے۔ بھارت میں بی جے پی کو پاکستان اور اسلام کے خلاف بولنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ٹی وی شو میں کانگریس رہنما نے بی جے پی رہنمائوں سے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کا کوئی رکن پاکستان یا مذہب کا استعمال کیے بغیر بات کرسکتا ہے؟؟

ٹی وی شو میں کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے رہنما ؤں کو چیلنج کیا کہ ان میں سے کوئی بھی لفظ پاکستان یا دھرم استعمال کیے بغیر صرف 2 منٹ گفتگو کرکے دکھادیں۔پروگرام میں شریک بی جے رہنما نے چیلنج قبول کرتے ہوئے بات کرنی شروع کی لیکن 10سیکنڈ میں ہی گفتگو میں لفظ پاکستان استعمال کرکے اپنا سیاہ چہرہ سامنے لے آئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.