بھارتی فورسز کی دہشتگردی، 4 افراد شہید

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 16, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے دالیپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی اور 4 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت نصیر، عمر میر، خالد احمد اور رئیس احمد ڈار کے ناموں سے ہوئی جب کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان یونس احمد ڈار بھی شدید زخمی ہوا جو شہید رئیس احمد ڈار کا بھائی ہے۔قابض بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا، واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد قابض فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور اس دوران دونوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.