سعودی عرب کا ایران پر خوفناک الزام

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

سعودی عرب نے دو روز قبل تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کا الزام ایران پر عائد کر دیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر دہشت گرد حملوں کا حکم ایران کی حکومت نے دیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ حوثی باغیوں سے کرایا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ایران ان گروپوں کو خطے میں اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے زیر اثر علاقے میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.