حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری ، 6 افراد ہلاک

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کی یمن کے دارالحکومت صنعا میں  حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری  کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے ردعمل میں اتحادی افواج نے صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی افراد نے کہا کہ شہر کے 9 مقامات پر حوثی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات بھی تباہ  ہوئے۔ حوثی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  فضائی بمباری میں  6 خواتین اور بچے ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے فوری طور پر اس کارروائی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.