عابد چوہان مانچسٹر کے لارڈ میئر منتخب

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نئے لارڈ میئر عابد لطیف چوہان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم سے ہے۔ جہاں کی زندگی کا ایک بڑا گزرا۔ وہ 1998میں پاکستان سے برطانیہ آئے۔میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انکا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اور اب وہ اس شہر کی خدمت کرنے کے متمنی ہیں۔

عابد لطیف چوہان نے مزید کہا کہ وہ مانچسٹر کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرینگے تاکہ یہ کام کرنے اور رہنے کے لیے مزید اچھا بن جائے۔میئر عابد چوہان، برٹش پاکستانی کلچرل ایسوسی ایشن کے بانی اور سربراہ ہیں، یہ ایسوسی ایشن، برطانیہ میں پاکستانی ثقافت اور ورثہ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے

میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں صرف مانچسٹر کے لوگوں کی ہی خدمت نہیں کررہا بلکہ میں پاکستانی لوگوں کی بھی خدمت کررہا ہوں۔میں مستبقل میں بچوں میں غربت کے خاتمے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.