مسافر طیارہ تباہ، 2 افراد جاں بحق

دبئی ہوائی اڈے میں ایک چھوٹا نجی مسافر بردار طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ ڈائمنڈ 43 جو ہنی ویل نامی کمپنی کی ملکیت تھا،۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ اور اس کا معاون ہلاک ہوئے جبکہ حادثے کے وقت طیارے میں 4 افراد سوار تھے۔

حادثے کے بعد کچھ دیر کیلئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی تاہم اب فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے پیش آیا جس کے بعد فلائٹ آپریشن ساڑھے 8 بجے تک متاثر رہا۔

You might also like