اٹلی میں تیز بارشوں نے تباہی مچا دی

یورپی ملک اٹلی اور افریقی ملک مالی میں تیز بارشوں نے تباہی مچا دی، مالی میں مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔اٹلی کے علاقے لیوینیو میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے علاقے کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔دوسری جانب افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ شہر کے کئی علاقے اب بھی زیر آب ہیں۔

You might also like