زیر تعمیر عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

چین کے شہر شنگھائی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سےہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ چینی شہری حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شنگھائی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے 25 افرادعمارت کے ملبے تلے دب گئے تھے۔ ملبے تلے دبے ہوئے 25 افراد میں سے زخمی ہونے والے 10 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

شنگھائی کس اس عمارت کے گرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

You might also like