اتحادی فوج کا فضائی حملہ، 17 پولیس اہلکار ہلاک

afganistan
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

افغانستان کے صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے‘ افغانستان کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے حملہ کی تصدیق کر دی۔

افغانستان کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتحادی افواج نے فضائی حملہ اس وقت کیا جب افغان پولیس اہلکار طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف تھے۔ عطاء اللہ افغان نے بتایا کہ اتحادی افواج کے حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 اہلکار زخمی ہوئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ نیٹو فورسز نے ہلمند قندھار ہائی وے پر نہر سراج کے علاقے میں کیا۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام اور گورنر ہلمند محمد یاسین کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ طالبان نے اپنے بیان میں حملے کا ذمہ دار امریکی افواج کو قرار دیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.