امریکہ اسرائیل کو پر سکینڈ کتنے ڈالر دیتا ہے: بریکنگ نیوز

amrica and israil flag
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 17, 2019

امریکہ کے اسرائیل کو فوجی امداد کی مد میں پر سکینڈ کے حساب سے ڈالر دینے کا انکشاف منظر عام پر آگیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ اسرائیل کو فوجی امداد کی مد میں پر سکینڈ کے حساب سے 104 ڈالر دیتا ہے۔

واضح ہو کہ امریکہ کی جانب سے سنہ 1948ء کے بعد سے 2018ء تک امریکا مجموعی طورپر صہیونی ریات کو 1 کھرب 30 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی جب کہ بعض دوسرے اعدادو شمار کے مطابق یہ امریکا کی اسرائیل کے لیے امداد 2 کھرب 70 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اسرائیل کو سب سے زیادہ مالی اور عسکری امداد دینے کے پیچھے امریکا کی یہودی لابی کا ہاتھ ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ امریکی حکومتیں بھی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی اقتصادی اور عسکری بالادستی کے لیے کوشاں رہی ہیں۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلحہ سازی کی صنعت کے اعتبار سے اسرائیل ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہے۔ سنہ 2001ء سے 2008ء تک دنیا بھر میں اسلحہ کی سپلائی میں ساتواں بڑا ملک قرار دیا گیا تھا۔ سنہ 2015ء میں اسرائیل نے 9 ارب 90 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.