بھارتی سیکیورٹی فورس پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

حملے کی زد میں آکر2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور اننت ناگ تھانے کے ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر کے ریسکیو اداروں کو طلب کیا جس کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

بھارتی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورس کے قافلے پر حملہ کرنے والے دو ملزمان میں ایک جوابی فائرنگ میں مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

You might also like