اسرائیل کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

اسرائیلی وزیر اعظم کا عالمی برادری سے ایران پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا

ایران کے یورنیئم افزودگی کی حد بڑھانے کے اعلان پراسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے عالمی برادری سے ایران پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ بن یامین نتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینی چاہیےاسے کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری طورپر ایران پر اسنیپ پابندیاں لگانی ہوں گی۔ ایران نے 27 جون سے جوہری معاہدے کی حد سے بڑھ کر یورینئم افزودہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکا گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل چکا ہے جس کے بعد پچھلے ماہ ایران نے جوہری معاہدے کی کچھ شقوں سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔

You might also like