مصر کے سابق صدر انتقال کر گئے

عدالتی کارروائی کے بعد محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے

مصر کے سابق صدر محمد مُرسی عدالت میں انتقال کر گئے۔ عدالتی کارروائی کے بعد محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہوں کے بعد 2013 میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ وہ 2012 کے صدارتی انتخاب کے کاغذات میں جھوٹ بولنے پر 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

You might also like