مزاکرات کی پیشکش، ایران کا امریکا کو صاف انکار

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش دھوکا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ریمارکس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘مذاکرات ایک دھوکا ہے جو وہ چاہتے ہیں، آپ کے ہاتھ میں ہتھیار ہو تو وہ قریب آنے کی جرات بھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘امریکا کہتا ہے کہ ہتھیار ڈال دو تاکہ ہم جو تمہارے ساتھ کرنا چاہیں، کرلیں، یہی ان کے مذاکرات ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

 

You might also like