امریکی صدر کا برطانوی سفیر پر اظہار برہمی

امریکی صدر نے برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز پر برہمی کا اظہار کیا اور برطانوی سفیر کو ’احمق‘ کہا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں تعینات برطانوی سفیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہےتاہم برطانوی وزیراعظم نے سر کِم ڈراک کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بارے میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر برطانوی سفیر کے ساتھ قطع تعلق کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی صدر نے برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز پر برہمی کا اظہار کیا اور برطانوی سفیر کو ’احمق‘ کہا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے امریکا میں تعینات اپنے سفیر کا دفاع کرتے ہوئے سر کِم ڈارک کو مکمل اعتماد کا یقین دلایا اور سفارتی ذمہ داریاں نبھاتے رہنے کی ہدایت دی ہے جس پر امریکی صدر نے وزیراعظم تھریسامے کو بھی ہدف تنقید بنایا اور بریگزٹ ناکامی کا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept