شادی کی خاطر ملازم قتل کرادیا

بھارت میں ’ڈوسا کنگ‘ کے نام سے مشہور کاروباری شخصیت راج گوپال نے اپنے ایک ملازم کی بیوی سے شادی کرنے کے لیے ملازم قتل کرادیا۔سروانا بھون نامی بین الاقوامی ریستورانٹس کے مالک 71 سالہ راج گوپال اپنے ایک ملازم کی بیوی سے شادی کرنا چاہتے تھے، اُنہیں ایسا کرنے کے لیے ایک نجومی نے کہا تھا، راج گوپال کے اعصاب پر اُن کے ملازم کی بیوی سوار ہو گئی تھی، شادی کا راستہ آسان بنانے کے لیے راج نے ملازم کو قتل کرادیا۔اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے پر بیوی نے پولیس سے را بطہ کیا اور راج گوپال کے خلاف رپورٹ بھی درج کروائی، پولیس کے مطابق اُن کے شوہر کی لاش ایک جنگل سے ملی اور پولیس نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

اپنے ریستورانٹس میں جنوبی بھارت کی معروف ڈش’ ‘ڈوسا‘ متعارف کرنے کے حوالے سے راج گوپال کو ‘ڈوسا کنگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept