ای میل اسکینڈل: برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

ای میل لیک کے معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

 ای میل لیک کے معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ای میل لیکنگ کے معاملے پر اپنی ٹوئٹ میں برطانوی سفیر سر کم دروکھ پر شدید تنقید کی تھی اور انہیں ایک بے وقوف شخص قرار دیا تھا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھی سفیر کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور برطانیہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی سر کم کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مستعفی ہونے والے برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ چاہتے تھے اور ای میل لیکنگ کےمعاملے نے ان کے لیے عہدے پر رہنما ناممکن بنادیا تھا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept