کینیڈا سے سڈنی جانے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

طیارے کے فضا میں ہچکولے کھانے اور زوردار جھٹکے لگنے کے باعث 35 مسافر زخمی ہوگئے۔

کینیڈا سے سڈنی جانے والا طیارے کے موسم کی خرابی کے باعث فضا میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی ہوگئے۔ ایئر کینیڈا کے بوئنگ 777 طیارے میں 269 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے. ایئر کینیڈا کے طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث ہوائی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

طیارے کے فضا میں تیزی سے اوپر اور نیچے جاتے ہوئے مسافروں کے سر اور گردن چھت سے ٹکرائے جس کی وجہ سے مسافروں کو چوٹ آئیں جنہیں ہوائی ایئرپورٹ پر طبی امداد فراہم کردی گئی جب کہ 9 مسافروں کو اسپتال لے جانا پڑا۔

You might also like