امریکی صدر نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید کی اور الزام لگایا کہ ’پاگل‘ میڈیا میرے خلاف سیاسی طورپر جانبدار ہورہا ہے۔

امریکی صدر نے نسل پرستانہ جملوں پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ گزشتہ روز امریکی صدر نے شمالی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب میں صومالی نڑاد قانون ساز الہان عمر کے لیے ’اسے واپس بھیج دو‘ کا نعرہ لگایا اور ساتھ ہی ریلی کے شرکا نے جنونی انداز میں ’اسے واپس بھیج دو‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے تھے۔ جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید کی اور الزام لگایا کہ ’پاگل‘ میڈیا میرے خلاف سیاسی طورپر جانبدار ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ان کے سیاسی حریف کے ساتھ ’بیمار شراکت داری‘ میں مبتلا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’تعجیب کی بات ہے کہ ’اسے واپس بھیج دو‘ کے نعرے پر جعلی نیوز میڈیا ’پاگل‘ ہو گیا لیکن جب تین انتہاپسند کانگریس خواتین نے توہین آمیز اور مایوس کن بیانات دیے (تو یہ ہی میڈیا) مکمل طو رپر پرسکون اور خاموش تھا‘۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept