گیس پلانٹ میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

گیس پلانٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ 12 لاپتہ ہیں

چین کے صوبے ہینان میں گیس پلانٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ 12 لاپتہ ہیں۔

چین کے صوبے ہینان کےگیس پلانٹ میں ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ تین کلومیٹر تک کے علاقے کی عمارتیں لرز اٹھیں، کئی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ ابھی تک اسکی وجہ تلاش کی جارہی ہے اتنی بڑی آتشزدگی کیوں ہوئی؟۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept