بھارت :گاؤ رکھشا کے نام پر 3 افراد قتل

بھارتی ریاست بہار کے گاؤں بنیاپور میں گائے چوری کے الزام میں ہجوم نے 3افراد کو مار مار کر ہلاک کر دیا

بھارتی ریاست بہار کے گاؤں بنیاپور میں گائے چوری کے الزام میں ہجوم نے 3افراد کو مار مار کر ہلاک کر دیا، چوتھے شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعے کو پک اپ وین میں 4 افراد جانوروں کو لے جارہے تھے۔ گاؤں والوں نے انہیں مویشی چور قرار دے کر پکڑلیا اور اتنا مارا کے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔  ہلاک افراد کے اہل خانہ نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept