ایران نے برطانوی تیل برداربحری جہازپکڑلیا

ٹینکر کے سوئیڈش مالک نے اقدام کو جہاز پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عملے سے رابطہ نہیں ہو رہا

ایران کے انقلابی گارڈز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔ جہاز پر بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیا گیا ہے۔ ٹینکر کے سوئیڈش مالک نے اقدام کو جہاز پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عملے سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ جہاز کو ایران کی طرف لے جایا جارہا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کہتے ہیں گلف میں دو برطانوی جہازوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے جو ناقابل قبول اور انتہائی تشویش کی بات ہے۔ ادھر امریکا نے مذمت کی ہے اورکہا کہ ایران تشدد کو فروغ دے رہا ہے، صورت حال پر برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept