ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے تہلکہ خیز انکشاف

تنازعہ کشمیر حل کرنے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور نریندر مودی کو متحد ہو کر پہل کرنی چاہئے

مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مسئلہ کشمیر پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہاکہ تنازعہ کشمیر حل کرنے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور نریندر مودی کو متحد ہو کر پہل کرنی چاہئے۔

ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر پرپاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو پہل کرنی چاہئے،اگر دونوں وزرائے اعظم مل کر اس مسئلہ پر پہل کرتے ہیں تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے، کیونکہ جموں و کشمیر میں پھیلنے والی نفرت کی فضا ہندوستان کے لئے بڑا خطرہ ہے، جہاں تک جموں و کشمیرمیں ہونے والے حملوں کی بات ہے تو دنیا میں بندوقیں کہاں نہیں چل رہیں، لیکن ہمیں امن کی کوشش کرنی چاہئے۔ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے مقبوضہ وادی کے گورنر ست پال ملک کے ایک متنازعہ بیان پر کہاکہ اْن کا کام نفرت پھیلانا نہیں ہے بلکہ وادی کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امن قائم کرنا ہے،گورنر جموں و کشمیر کو احتیاط سے بات کرنی چاہئے تاکہ تنازعہ نہ بڑھے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept