چین کے سابق وزیراعظم انتقال کر گئے

چین کے سابق وزیراعظم لی پینگ طویل علالت کےبعد 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

1987سے 1998 تک چین کیت سابق و زیر اعظم اور معروف سیاستدان لی پینگ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔لی پینگ کو دنیا ’بیجنگ کے قصائی‘ کے طور پر بھی یاد کرتی ہے جنہوں نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں 1989میں تائمن چوک پر ہونے والے مظاہرے کو اس وقت کے سپریم لیڈر ڈینگ ڑوپنگ کے ساتھ مل کر کچل دیا تھا,اس کریک ڈاؤن میں سینکڑوں بے گناہ شہری مارے گئے تھے۔لی پینگ نے بعد ازاں اپنے اس اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیا تھا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept