خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ

سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نےعید الاضحیٰ کی نماز ادا کی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے جب کہ اس موقع پر مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں عید الاضحیٰ کے روح پرور اجتماعات دیکھنے میں آئے۔ سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نےعید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

فلسطین، انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی، جاپان،امریکا اور یورپی ممالک میں بھی عیدالاضحی آج منائی جا رہی ہے جب کہ دنیا بھر میں ہونے والے نمازعید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ امریکا اور برطانیہ  سمیت دیگر مغربی ممالک میں رہنے والےمسلمانوں نے عید پر اپنے رشتہ دا روں اور احباب سے ملنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے جب کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی کو مبارک باد کےساتھ عید کا خصوصی پیغام بھی دیا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept