بھارت عید پربھی خوفزدہ،نمازعید میں رکاوٹ گیا

بھارت مقبوضہ کشمیر کےعوام سےعیدالاضحیٰ پربھی خوفزدہ،نمازعید کی راہ میں رکاوٹ بن گیا،کرفیو میں نرمی نہیں کی گئی

بھارت مقبوضہ کشمیر کےعوام سےعیدالاضحیٰ پربھی خوفزدہ،نمازعید کی راہ میں رکاوٹ بن گیا،کرفیو میں نرمی نہیں کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد تاحال وادی بھر میں کرفیو فافذ ہے، جارحیت پسند مودی انتظامیہ نے عید کے بڑے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہ دیکر نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا جب کہ سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور کی قربانی بھی مشکل بنادی گئی۔

پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے، کرفیو، انٹرنیٹ اور فون سروس بند ہونے کے باعث بینک بند رہے جس کی وجہ سے اے ٹی ایمز میں بھی پیسے نہیں رکھے گئے، ان حالات میں مویشیوں کی خریداری ناممکن تھی اس لیے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت بھی نہ ہونے کے برابر رہی تھی۔

آرٹیکل 35-اے اور 370 کو ختم کرنے کے سیاہ عمل کے بعد سے مودی سرکار خوف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کسی ممکنہ احتجاج اور مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر مودی سرکار نے بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کرلیے ہیں۔ ان تمام نفرت آمیز اقدامات سے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept