مقبوضہ کشمیر خود مختار معاملہ، چین بھی میدان میں آگیا

پاکستان،بھارت مسائل کا پر امن حل نکالیں گے‘ دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کا قیام یقینی بنائیں

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد چین بھی میدان میں آگیا ہے، چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اپنی پوزیشن واضح کر دی۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے سرحدی تحفظ،امن و سلامتی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ وزیر خارجہ وانگ ڑی نے مسئلہ کشمیر پر پوزیشن واضح کر دی ہے۔ مقبوضہ وادی کی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین میں تبدیلی سے کشمیر کا تشخص تبدیل ہو رہا ہے۔ خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد مزید کشیدگی پیدا ہو گی۔ چین صورتحال پچیدہ بنانے والے ہر یکطرفہ اقدام کا مخالف ہے۔وانگ ژی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان،بھارت مسائل کا پر امن حل نکالیں گے۔ دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کا قیام یقینی بنائیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept