بھارت کا ایک اور گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا

بھارتی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جعلی جھڑپ کا ڈراما رچائے گی، پھر بھارتی فوج کی طرف جوابی کارروائی کا ڈراما رچایا جائے گا

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کا ایک اور گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جعلی اقدام اپنے ہی زیر انتظام علاقے میں اٹھانے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کنٹرول لائن کے پار کی کارروائی ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جعلی جھڑپ کا ڈراما رچائے گی، پھر بھارتی فوج کی طرف جوابی کارروائی کا ڈراما رچایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جعلی جھڑپ کے لیے پوسٹیں تیار کر لی ہیں اور وہاں پاکستانی جھنڈے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept