مقبوضہ کشمیر معاملہ، بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کیخلاف بڑا اقدام

بھارت کے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو جواب دیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی انتہائی حساس صورت حال کا روز بروز جائزہ لے رہے ہیں

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور آرٹیکل 370 سے متعلق کیس کی سماعت پر مودی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم وضاحت طلب کرلی ہے۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے 5 اگست کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداح کو یونین میں شامل کر لیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث بدتر ہوتی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے مودی سرکار سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی تھی۔

بھارت کے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو جواب دیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی انتہائی حساس صورت حال کا روز بروز جائزہ لے رہے ہیں، یہ ہم سب کے مفاد میں ہے۔ اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ مقبوضہ وادی میں خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہا اور نا ہی کوئی مرا ہے۔بھارتی حکومت کے جواب پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے کیس کو دو ہفتے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept