مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی 83 سال پرانی تصاویر منظر پر آگئیں

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں تاریخِ اسلام و عرب سے متعلق 5,564 نایاب تصاویر کا ایک ریکارڈ محفوظ رکھا گیا ہے

عرب ویب سائٹ کے مطابق، سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری سے مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی83 سال پرانی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔

لائبریری کے ریکارڈ میں شامل ہونے والی نئی تصاویر 1936 میں مصری حج مشن نے لی تھیں۔ ان میں خانہ کعبہ کے علاوہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کے قیام، مصری حج مشن کے ارکان، حرم شریف کے ایک دروازے، مدینہ منورہ میں پانی کے متعدد چشموں، مسجد نبویؐ کے ایک مینار، مدینہ منورہ کی کئی سڑکوں اور جدہ کی بندرگاہ پر بعض حجاج کرام کی تصاویر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں تاریخِ اسلام و عرب سے متعلق 5,564 نایاب تصاویر کا ایک ریکارڈ محفوظ رکھا گیا ہے جبکہ یہ تصویریں 280 سال تک پرانی ہیں۔ ان میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقدس مقامات اور مذہبی نشانیوں کے علاوہ سعودی قومی ورثے اور سعودی عرب میں معروف ترین آثار قدیمہ کی مختلف ادوار میں منظر کشی کی گئی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept