سعودی عرب اور بھارت کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ

سعودی عرب کی کمپنی آرام کو نے بھارت کے سب سے بڑے صنعتکار مکیش امبانی کے ادارے سے 15 ارب ڈالر (تقریبا 24؍ کھرب 3؍ ارب پاکستان روپے ) کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، مکیش امبانی پوری سرمایہ کاری میں 20 فیصد کے حصے دار ہوں گے، مکیش امبانی سے کئے گئے معاہدے کے مطابق امبانی آرام کو سے یومیہ 5لاکھ بیرل خام تیل خریدے گا، اس طرح سعودی عرب کی آرام کو امبانی کے ریلائنس گروپ کی جمناگر ریفائنری میں بڑا حصے دار ہوگا۔

،  ممبئی بیسڈ انرجی کمپنی ریلائنس انڈسٹریزلمیٹیڈ پورے بھارت میں توانائی، ٹیکسٹال، پیٹرو کیمیکل، قدرتی وسائل اور ٹیلی کمیونی کیشن کا ایک سب سے بڑا کاروبار ہے۔مارکیٹ کیپٹلائشن کے اعتبار سے بھارت کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔’’  امبانی کا ادارہ بھارت میں ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والے مجموعی حجم کا 5 فیصد ہے جس میں کسٹم اور ایکسائز ڈیوٹی شامل ہے جبکہ بھارت میں انکم ٹیکس دینے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept