کشمیر پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ، امریکی نائب وزیر خارجہ نے مسترد کر دیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں مارشل لاء لگا دیا‘ بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو سلب کرنے کی کوشش ہے

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری کا خاتمہ کے فیصلہ پر امریکی وزیر خارجہ نے اس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنیکا بھارتی اقدام بدترین اور تاریخ کو مٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں مارشل لاء لگا دیا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔سابق امریکی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے افغانستان میں امن کوششیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept